• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے اہل خانہ اور وکلا کی فوری ملاقات کرائی جائے، پی ٹی آئی

اسلام آباد(ممتاز علوی)پاکستان تحریک انصاف نےبانی پی ٹی آئی  عمران خان سے اہل خانہ اور وکلاکی فوری ملاقات کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اپنے احکامات پرعملدرآمدیقینی بنائے ۔پی ٹی آئی نے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ قائد کی رہائی کے لئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کوملاقات کی اجازت نہ دینے پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، اور عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیاسیل کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ نظامِ انصاف کے اعتماد کو بھی مزید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید