• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی پر اہم مشاورت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگی صورتحال میں پاکستان کے سفارتی کردار سے بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمتِ عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کے مطابق مشاورت کا مقصد موجودہ علاقائی اور داخلی صورتحال کے تناظر میں قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کو یقینی بنانا تھا۔

قومی خبریں سے مزید