برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز ایران تک پہنچا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینئر ایرانی حکام نے امریکی تجاویز کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے مقام کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ اور پاکستان دونوں کو ممکنہ میزبان ممالک کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔