• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس گرین اور عثمان خواجہ پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے

کرس گرین (دائیں) اور عثمان خواجہ (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
کرس گرین (دائیں) اور عثمان خواجہ (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل 

آسٹریلیا کے دو کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، انہیں میکس برائنٹ کی جگہ یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ میکس برائنٹ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ 

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ راولپنڈیز ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

فرنچائز ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ انگلش کرکٹر لاوری ایونز کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید