• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے تل ابیب پر بڑے حملے، 200 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

فوٹو: ایکس پریس ٹی وی
فوٹو: ایکس پریس ٹی وی 

ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملے کرتے ہوئے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز کو نشانہ بنایا، 200 زخمی اسپتال لائے گئے۔

ایرانی حملوں میں تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

 اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 200 زخمی اسرائیلیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جنگ کے بعد سے 120 زخمی اسپتال میں ہیں، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔

 پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حالیہ حملوں میں صہیونی ریاست کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔ خیبر شکن، عماد، سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران کس قدر اسرائیل میں تباہی مچا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید