ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی منجمد فنڈز کے حجم اور اجراء کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔
ذرائع عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ تیزی سے جواب دے۔
واضح رہے کہ ایران نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے منجمد اثاثے بحال کر کے ایران امریکا مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کر سکتے ہیں۔
ایرانی رہبر معظم کے مشیر محسن رضائی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کے لیے 24 ارب ڈالرز ایران سے سمجھوتے پر پہنچنے کے لیے بڑی رقم نہیں ہے، یہ ایران کا پیسہ ہے، امریکا کا نہیں۔
محسن رضائی نے امریکا پر سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنے اور جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا۔