امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران پر حملوں کی مختصر ویڈیو جاری کردی۔
سینٹ کام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی فوجی تنصیبات اور صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جنہیں خطے میں موجود امریکی فوجیوں اور اتحادیوں کے لیے خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔
سینٹ کام نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا، جہاں اس کے ساتھ 19 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں ایران پر کیے گئے حملوں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد خطے میں موجود امریکی مفادات اور اتحادیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔