• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ میں راحت فتح اور ان کے بیٹے شاہ زمان کو خراج تحسین

لندن (ممتازعلوی) راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جہاں ثقافتی سفارت کاری اور موسیقی کے فروغ کا جشن منایا گیا۔تقریب کی ایک اہم جھلک سرحدوں سے ماورا بنگلہ گیت “Prem Piyasha – Reloaded (Thirst for Love)” کی باضابطہ رونمائی تھی، جو برطانیہ، بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مشترکہ میوزیکل منصوبہ ہے۔ اس گانے میں راحت فتح علی خان کے ساتھ رباعیات جہاں نے آواز کا جادو جگایا ہے، جس میں کلاسیکی قوالی کے انداز کو جدید رومانوی رنگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس گانے کےبول کبیر باکل نے تحریر کیے، جبکہ اس کی موسیقی اور ترتیب راجہ کاشیف نے دی۔ ویڈیو کی ہدایت کاری سخا رضا نے کی، اور اسے دھروباموزک اسٹیشن کے تحت جاری کیا گیا، جو جنوبی ایشیا اور عالمی ڈائسپورا کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے۔تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں رتھ چوہدری، آصف اکبر ، ریتو پرکاش چھابریا، اپسانہ بیگم، افضل خان ، بیرونس فرحان فارانی، احمد، وجے شرما شامل تھے۔ اس کے علاوہ دیگر لارڈز، اراکین پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پرراجہ کاشیف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس گانے کی رونمائی اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی مختلف ثقافتوں، زبانوں اور قوموں کو جوڑنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق “Prem Piyasha – Reloaded” محبت کے ایک لازوال جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو جغرافیائی حدود سے ماورا ہے، جبکہ راحت فتح علی خان کی شرکت اس پیغام کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید