• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

حزب اللّٰہ نے 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا، جبکہ اسرائیل نے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

سفارتی کوششوں کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور حملوں کی شدت برقرار ہے۔

 اسرائیل نے تہران پر شدید بمباری کی، قم اور اُرومی شہر میں بھی رہائشی عمارتوں پر حملے کیے، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے جبکہ ملبے میں زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔

ایران نے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اہداف پر حملے کیے، پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں اور ڈرونز سے اسرائیلی شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور ڈپو پر حملے کیے گئے۔

 کویت کے علی السالم، العدیری، امارات کے الظفرہ بیسز اور بحرین کے شیخ عیسیٰ بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، لبنانی سرحدی دیہات میں اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید