• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈیز میں تمام ہی پرفارمرز اور فائٹرز ہیں، فیلڈنگ کوچ

تصویر، سوشل میڈیا، دی پنڈیز
تصویر، سوشل میڈیا، دی پنڈیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز راولپنڈیز کے فیلڈنگ کوچ رفعت اللّٰہ مہمند نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں تمام ہی پرفارمرز اور فائٹرز ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رفعت اللّٰہ مہمند نے کہا کہ ہم میں ہر سطح پر فیلڈنگ پر کام ہو رہا ہے، بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تمام پرفارمرز اور فائٹرز ہیں، محمد عامر، نسیم شاہ ٹاپ لیگز کھیلتے ہیں، جیت میں ان کا بڑا کردار ہوگا۔

راولپنڈیز کے فیلڈنگ کوچ نے مزید کہا کہ نسیم شاہ اور محمد عامر سے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید