پاکستان اور مصر نے امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ سے خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے امن و استحکام کے لیے مکالمے، تحمل اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
گفتگو کے دوران خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ اور موجودہ صورت حال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔