• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پر فی لیٹر 95 اور ڈیزل پر 203 روپے اضافےکی تجویز مسترد کردی، وزیراعظم شہباز شریف

اسکرین گریب/ جیو نیوز
اسکرین گریب/ جیو نیوز 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 100ارب کے ترقیاتی بجٹ کی کٹوتی کرکے ایک عام آدمی پر بوجھ کم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے پیٹرول پر فی لیٹر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے اضافےکی تجویز دی گئی تھی تو مسترد کردی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  آج کی تاریخ میں پیٹرول فی لیٹر 544 روپے ہونا چاہیے تھا حکومت آپ کو 322 روپے میں دے رہی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 790 روپے ہونی چاییے تھی حکومت آپ کو 335 میں فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت 56 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کرے گی،  میرے لیے عوام کے معاشی تحفظ کے سوا کچھ نہیں ہے، دنیا بھر کے ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں دو گنا ہوچکی ہیں، حکومت نے مہنگائی کے اس طوفان کو عوام تک پہنچنے سے روک رکھا ہے، حکومت یہ جدوجہد اکیلے نہیں کر سکتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے سفارتی محاذ پر دن رات متحرک ہیں، پاکستان دو محاذوں پر نہایت کامیابی سے کام کر رہا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ خطہ اور دوست ممالک تباہ کن جنگ سے نجات پائیں، میں نے متعدد مرتبہ ایران اور خلیجی ممالک کے سربراہاں سے تفصیلی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار پوری محنت اور خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، دنیا اس وقت ایک غیر معمولی اور مشکل ترین صورتحال سے نبرد آزما ہے، پاکستان کی سفارتی کوششیں محض بین الاقوامی کوشش نہیں بلکہ مذہبی فریضہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید