لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایسٹر 2026 کے پر امن انعقاد کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق، کو چیئرمین بلال یاسین اور صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مشترکہ طور پر کی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سونیہ عاشر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایسٹر 2026 کے سکیورٹی پلان اور صوبہ بھر میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔