؎لاہور(خبر نگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان بے مثال جرت و استقامت کے پیکر ہیں۔ انہوں نے خداداد فہم و فراست اور دور اندیشی سے اتحاد امت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراھیمی معاہدہ کا انکار کیا اور پھر مسلمان ممالک کو ایران کے ساتھ لڑانے کی سازشیں بھی کامیاب نہیں ہونے دیں۔