• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیطانی کھیل میں اسرائیل نے امریکہ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے وزراء خارجہ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لئے پیش کردہ 5 نکاتی امن منصوبہ متوازن اور حقائق پر مبنی ہے۔ مذاکرات، سفارتی حل کی تلاش میں مایوس ہونے کی بجائے کوششیں جاری رہنا بہتر نتائج لائے گا۔ امریکہ نے اسرائیل کے شکنجے میں اُلجھ کر ایران پر ناجائز، غیرضروری جارحیت کردی۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری تھے کہ جنگ مسلّط کردی گئی اِس شیطانی کھیل میں اسرائیل نے امریکہ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچادیا ہے۔ مسلّط کردہ جنگ سے انسانوں کا قتلِ عام ہورہا ہے؛ بستیوں، آبادیوں، عمارتوں کی تباہی بڑھتی جارہی ہے۔
لاہور سے مزید