لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں صفائی آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے لائنز اور کنٹونمنٹ کے منتخب علاقے بھی ستھرا پنجاب پروگرام میں شامل کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک، معاون خصوصی شعیب مرزا، ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔