• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی ایسٹر اور ویساکھی تہوار چیک تقسیم

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ضلع ننکانہ صاحب میں دیوالی، ایسٹر اور ویساکھی کے تہواروں پر مستحق اقلیتی برادریوں کے افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ اس تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ،رمیش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی حکام نے شرکت کی۔ اس اقدام سے 318 اقلیتی مرد و خواتین مستفید ہوئے، جن میں 21 ہندو، 198 عیسائی اور 99 سکھ شامل ہیں۔
لاہور سے مزید