لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے پنجاب کے 37 اضلاع اور 128 تحصیلوں کی ماسٹر پلاننگ ہوچکی ہے۔ پنجاب سپیشئل spatial پلاننگ اتھارٹی(پی ایس پی اے) کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سسٹم کی ٹریننگ جاری ہے۔ سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آسیہ گُل اور ایڈیشنل سیکرٹری قرۃالعین نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے عبداللہ نئیر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔