لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نےایکس سروس مین اور اپسال سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے مقاصد میں ناکام رہے، ایرانی قوم فاتح ہے۔ یہ امر بالکل عیاں ہوگیا ہے کہ اسرائیل کا وجود ناجائز اور عالمی امن کے لئے ناسور بن چکا ہے، عالمی امن کے لئے ناجائز صیہونی ریاست کا خاتمہ ناگزیر اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔