• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی رہیں: ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی — فائل فوٹو
ملالہ یوسفزئی — فائل فوٹو

پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی رہیں۔

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے زیرِ اہتمام پوڈکاسٹ میں ملالہ نے کہا کہ میں نے اکتوبر 2023ء میں کہا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے۔

انہوں زور دیا کہ میں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کی سخت مذمت کی تھی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جواب میں مذکورہ بیان جاری کیا ہے، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ ملالہ نے فلسطین کے مسئلے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ملالہ نے واضح کیا کہ میں نے فلسطین میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں فلسطین کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہی ہوں، پھر بھی بعض افراد مجھ پر خاموش رہنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

ملالہ نے حالیہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے شہر میناب میں واقع شجرۂ طیبہ گرلز اسکول پر حملے میں 175 سے زائد بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے، اس مہلک حملے کی میں نے فوری مذمت کی تھی، تاہم میرے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی رہیں اور بعض لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ملالہ نے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ لوگ کم از کم حقائق کو ضرور چیک کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید