• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری، کئی علاقوں میں پانی داخل

بلوچستان کے شمال مشرقی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث نورک سلیمان خیل کے پہاڑوں سے آنے والا ریلا دیہات میں داخل ہوگیا۔

کنٹرول روم کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

پشین، خانوزئی، بوستان، حرمزئی، برشور کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، لوئی بند، مسلم باغ، قمرالدین میں تیز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

ژالہ باری اور آبی ریلوں سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے، شہر اور مضافات میں سڑکیں اور گلی محلوں میں نالے ابل پڑے ہیں۔

کنٹرول روم کے مطابق وادی زیارت میں 50 سال بعد اپریل میں برف باری ہوئی، علاقے کے پہاڑوں پر برف پڑی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔

قومی خبریں سے مزید