یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپین انوسٹمنٹ بینک کی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی شراکت داری تھورایا ٹریکی کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کی ہے۔
اس میٹنگ کے دوران یورپین انوسٹمنٹ بینک کی پاکستان میں جاری مصروفیت اور آئندہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاک یورپی یونین ہائی لیول بزنس فورم کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔