• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ، چیئرمین پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی ، پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ہوا۔ 82 ویں اجلاس میں مالی سال برائے 2024-25کے سالانہ آڈٹ مالیاتی اسٹیٹمنٹس ، آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون کے حوالے سے اظہار دلچسپی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف گورنرز نے عبد اللہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ اب سی ڈی اے میں ذمے داریاں نبھائیں گے البتہ نہیں اعزاز ی طور پرڈومیسٹک کرکٹ کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید