• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں امریکی ریسکیو آپریشن افزودہ یورینیم چرانے کا کور آپریشن ہوسکتا ہے، ایران

اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا
اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکی ایئرمین کا ریسکیو آپریشن، افزودہ یورینیم چرانے کا کور آپریشن ہوسکتا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی ریسکیو آپریشن کے بارے میں بہت سے سوالات اور غیر یقینی صورتحال ہے، جس علاقہ میں امریکی پائلٹ کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا، وہ پائلٹ کے اترنے کے مقام سے بہت دور ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی آپریشن میں افزودہ یورینیم چوری کا امکان نظر انداز نہیں کر سکتے، یہ آپریشن امریکا کیلئے تباہ کن تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید