• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی شریف یونیورسٹی پر بمباری، امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری کا اظہار افسوس

ایک کروڑ آبادی والے شہر میں یونیورسٹی پر بمباری کیوں؟، یاسمین انصاری - فوٹو: فائل
ایک کروڑ آبادی والے شہر میں یونیورسٹی پر بمباری کیوں؟، یاسمین انصاری - فوٹو: فائل

ایران کی شریف یونیورسٹی پر بمباری پر امریکا کی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شریف یونیورسٹی کا امریکا کی صف اوّل ٹیکنالوجی یونیورسٹی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے موازنہ کیا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایران کی ایم آئی ٹی پر حملہ کیوں؟ یونیورسٹی سے فارغ تحصیل انجینئرز نے کامیاب ترین امریکی ٹیک کمپنیوں کی بنیاد رکھی ہے۔

یاسمین انصاری نے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے سوال اٹھایا کہ ایک کروڑ آبادی والے شہر میں یونیورسٹی پر بمباری کیوں؟ 

خیال رہے کہ ایرانی والدین کی امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید