ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کی شریف یونیورسٹی پر امریکی اور اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اسرائیل نے ایران کے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پر بمباری کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایرانی یونیورسٹیوں پر حملوں کے تسلسل میں آج شریف یونیورسٹی پر حملہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے نبی کریمﷺ کی علم کے حصول سے متعلق حدیث بھی درج کی۔
عراقچی نے کہا کہ ایرانی علم حاصل کرنے کی صلاحیت رکھیں گے، جارحین ہماری قوت دیکھیں گے۔
دوسری طرف عباس عراقچی سے ترکیے کے ہم منصب حاقان فیدان نے ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں اس موقع پر تنازع کی صورتحال میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔