• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں جبکہ بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق اسنیپ چیکنگ مہم میں ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور اے وی ایل سی شریک ہیں.

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو موقع پر لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید