• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ذمہ داری نبھائی یا نہیں، فیصلہ تاریخ کرے گی، علی پرویز ملک

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، حکومت نے ذمہ داری نبھائی یا نہیں، یہ فیصلہ تاریخ کرے گی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ سبسڈی دے کر خود برداشت کیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ آج پیٹرول کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں لائنیں لگی ہوئی ہیں، پاکستان نے متبادل بندوبست کیا، اس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنا کردار ادا کیا۔

وزیر پیٹرولیم  نے کہا کہ ایران کی حکومت نے ہمارے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی، اس پر شکر گزار ہوں، لڑائی جھگڑے اور پیٹرول پمپس پر قطاریں لگائے بغیر شہریوں کو باعزت طریقے سے ریلیف دیا گیا، ہمارا 90 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے آتا تھا، سعودی عرب نے بغیر کسی تعطل کے پاکستان کو تیل فراہم کیا، تیل کی فراہمی پر سعودی عرب، یو اے ای اور عمان کا شکر گزار ہوں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمارے پاس پیٹرول کی دستیابی کا مسئلہ نہیں، قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے، زیادہ بڑی تکلیف ڈیزل کی عالمی قیمت میں اضافہ اور دستیابی کا مسئلہ تھا، خطے کی صورتحال نے سب کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو ایران میں بمباری کے باعث ہرمز سے تیل کی چین متاثر ہوئی، سپلائی متاثر ہونے سے دنیا میں تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، کفایت شعاری اور اخراجات میں کمی کرکے وفاق نے اقدامات اٹھائے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ دبئی اور عمان کی منڈیوں میں 70 ڈالر فی بیرل تھا جو بڑھ کر 170 ڈالر تک گیا، ڈیزل کی قیمت اور موجودگی کے لیے کئی بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، پاکستان 50 سال سے کویت پیٹرولیم سے معاہدے کے تحت ڈیزل منگواتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے متبادل بندوبست کیا گیا، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا، دوسری منڈیوں تک جانے کے لیے اضافی قیمت دینا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ کارگو کی انشورنس اور کرایہ میں بھی اضافہ ہوا، ایل این جی کے لیے قطر کے ساتھ 10 سال پرانا معاہدہ ہے، ساری ایل این جی قطر سے آتی تھی، ایل این جی کے لیے بھی متبادل ذرائع اختیار کیے گئے، حکومت نے وہ راستہ اختیار کرنا ہے جس سے عوام کا فائدہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید