• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن اپنے جرائم سے ایرانی فوج کو کمزور نہیں کر سکتے، مجتبیٰ خامنہ ای


مجتبیٰ خامنہ ای : فائل فوٹو
مجتبیٰ خامنہ ای : فائل فوٹو 

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن اپنے جرائم سے ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتے۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ علی خامنہ ای نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای  نے اپنے بیان میں مجید خادمی کو بہادر قرار دیتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ اور قوم سے تعزیت کی اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ثابت قدم فوجی دشمن کے خلاف مقابلہ جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید