• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، اپنے حامی کو ہلاک کردیا

اسرائیلی فوج کے سربراہ اور ملٹری اینٹیلی جنس چیف(فائل فوٹو)۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ اور ملٹری اینٹیلی جنس چیف(فائل فوٹو)۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی سامنے آگئی، بیروت پر حملہ کرکے حزب الله رہنما کے بجائے ان کے مخالف اور اپنے حامی کو ہلاک کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو غلط معلومات پر نشانہ بنایا گیا اور حملے میں حزب الله مخالف رہنما پیئر مووظ اور انکی اہلیہ ماری گئیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب الله مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید