لکی مروت کے علاقے وانڈہ میرولی سربند میں 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پانی لینے ٹیوب ویل گئی تھی۔ بچی کو ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔