دادو( نامہ نگار جاوید ناریجو) ام رباب چانڈیو اہل خانہ قتل کیس ،بری ہونیوالے ملزمان پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ حبدار چانڈیو کی مدعیت میں درج ،، فریقین کے متضاد بیانات، پولیس پر جانبداری کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ام رباب چانڈیو کے اہل خانہ کے تہرے قتل کیس میں 30 مارچ کو بری ہونے والے 6 ملزمان پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق میہڑ اے سیکشن تھانے پر ملزمان کے خلاف بری ہونے کی خوشی میں فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی حبدار چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں سابق ایس ایچ او سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے. درج شدہ ایف آئی آر میں 4/5, 147, 148, 149 اور 357پی پی سی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔