• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول، اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، مسلح شخص ہلاک، 2 زخمی

استنبول(اے ایف پی) ترک حکام کے مطابق استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص ہلاک اور دو دیگر حملہ آور زخمی ہو گئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ دو پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں،ترک صدر رجب طیب اردگان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئےاسے "غدارانہ حملہ" قرار دیا ہے۔اردوان نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12بجکر 15منٹ پر پیش آیا، گورنر داؤد گل نے ایک حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی،ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اصل نشانہ اسرائیلی قونصل خانہ ہی تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید