کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بحران ختم ہوگیا۔ سابق ٹیسٹ اوپنر تمیم اقبال کو امین الاسلام کی جگہ نیا صدر مقرر کردیا گیا ۔37سالہ تمیم بورڈ کے سب سے کم عمر صدر ہیں، وہ 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے یہ فیصلہ 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا، جس نے گزشتہ سال بی سی بی انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔