• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، منی پور میں دوبارہ تشدد، 4 افراد ہلاک، انٹرنیٹ بند

نیو دہلی ( اے ایف پی)بھارت،منی پور میں دوبارہ تشدد، 4 افراد ہلاک، انٹرنیٹ بند، نسلی کشیدگی دوبارہ بھڑک اٹھی، مشتعل ہجوم کا نیم فوجی کیمپ پر حملہ،کرفیو نافذ کردیا گیا۔ منی پور میں تازہ نسلی تشدد کے بعد کم از کم چار افراد، جن میں دو بچے شامل ہیں، ہلاک ہوگئے جس کے بعد حکام نے حساس علاقوں میں پانچ روز کے لیے جزوی انٹرنیٹ بند کر دیا اور کرفیو نافذ کردیا۔ حکام کے مطابق بشنوپور ضلع میں مبینہ طور پر کوکی برادری کے حملے میں دو میتی برادری کے بچے مارے گئے، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے نیم فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

دنیا بھر سے سے مزید