• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کی پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر وزیراعظم کو مبارکباد

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر اعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر دلی مبارکباد دی۔

ترک صدر نے خلیج میں تباہ کن تنازع کے خاتمے کیلئے کوششوں پر شہباز شریف کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔

رجب طیب اردوان نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے انتھک اور مخلصانہ کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی حوصلہ افزائی اور توثیق پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید