لاہور (اپنے نامہ نگار سے)سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے محکمہ داخلہ پنجاب میں سول سوسائٹی ممبران کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔