کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور بلوچستان بار کونسل کے ممبر میر عطا اللہ لانگو اور ممبر بلوچستان بار کونسل خالد محمود مینگل نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ جنگ کو رکوانے میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کلیدی کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ اور مدبرانہ سفارتکاری سے ایک ممکنہ تباہ کن جنگ کو ٹالنے اورسیکڑوں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے نہایت خوش آئند ہے اس میں پاکستان کی قیادت کی کاوشیں لائقِ ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے عالمی سطح پر امن کے فروغ کیلئے موثر سفارتی رابطے قائم کیے جبکہ جنرل سید عاصم منیر نے سیکورٹی اور اسٹریٹجک سطح پر اہم اقدامات کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ان مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں نہ صرف جنگ کا خطرہ ٹلا بلکہ خطے میں اعتماد کی فضا بھی بحال ہوئی اس پیش رفت سے سیاسی استحکام میں اضافہ ہوگا معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔