• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 22 مئی کے احتجاجی مظاہروں سیاسی جماعتوں اور عوام سے اظہار تشکر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی پریس ریلیز میں 22 مئی کو ہونیوالے پرامن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر اتحاد میں شامل تمام سیاسی جمہوری جماعتون کے کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے بیان میں مسلط حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے انعقاد میں مسلسل رکاوٹیں حائل کرنے ، خوف وہراس پھیلانے ، زبردستی کرنے ، سیاسی جمہوری کارکنوں کی ایف آئی آر میں نامزدگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیرآئینی و غیر جمہوری عمل قرار دیا اور حکومتی رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوری احتجاج اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے ، پرامن سیاسی کارکنوں اور جمہوری تحریکوں کے خلاف ناروا ایف آئی آرز کا اندراج قابل مذمت اور آمرانہ طرز عمل کی عکاسی ہے ۔ اختلافِ رائے کو دبانے، کارکنوں کو گرفتار کرنے اور سیاسی جدوجہد سے دور رکھنے کے لیے طاقت کا استعمال کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے،ایسے ہتھکنڈوں سے نہ کبھی جمہوری تحریکوں کو روکا جا سکا ہے اور نہ ہی عوامی شعور کو ختم کیا جا سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سیاسی جمہوری پروگرام انتہائی واضح اور سب سے بڑھ کر ملک کے متفقہ آئین کو تحفظ دینا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید