• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکھنی کے علاقے میں پشتون دشمن کارروائیاں قابل مذمت ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں رکھنی رڑکن کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ طور پر موجودگی میں پشتون عوام کے کرورڑوں روپے مالیت کے ٹرکوں کو جلانے ، ڈرائیوروں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے اور دھونس وھمکیوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پشتون دشمن کاررائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون عوام کی زندگی ، معیشت اور امن کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لیے مسلط حکومت کو ٹاسک دیا گیا ہے ایک جانب پشتون وطن کے مختلف اضلاع بالخصوص ہرنائی، کوئٹہ،دکی، زیارت، لورالائی، میختر، بارکھان، رکھنی، موسیٰ خیل و دیگر علاقوں میں معدنیات اور وسائل کے نام پر مبینہ بھتہ خوری جاری ہے ۔ مائنز اونرز ، کانکنوں کو اغواء کیا ، گاڑیاں نذر آتش کی ، ڈرائیوروں کو قتل و زخمی کیا جاتا ہے اور خوف و ہراس کا ماحول بناکر ہر طرف سے لوٹ مار جاری ہے امن و امان کے لئے اربوں روپے رکھے جانے کے باوجود عوام امن سے محروم ہیںدوسری جانب عوام کی جدی پشتی زمینوں پر (محدود علاقہ) کے بورڈز لگاکر قبضہ گیری جاری ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کسی صورت پشتون وطن میں بدامنی اور دہشت گردی کو قبول نہیں کرئے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت عوام کے سرومال میں ناکام ہوچکی ہے تو فوری طور پر اپنی نااہلی کو تسلیم کرکے مستعفی ہو جائے۔
کوئٹہ سے مزید