کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی ثناء اللہ نےپیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا زوہیب 2 ہفتہ قبل گھر سے گیا اور تاحال لاپتہ ہے اس سے کوئی رابطہ نہیں ، اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔