• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں بارآور ثابت ہورہی ہیں، امان کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہاہےکہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورس و چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم کی انتھک و مخالصانہ کوششیں بار آور اور نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں ایران و امریکہ جنگ کے خاتمے و امن کے قیام کیلئے 6 برادر اسلامی ممالک کے اشتراک سے ایک مفاہمتی یاداشت مرتب کرکے فریقین کو اعتماد میں لے لیا ہے ہماری دعا ہے جلد یہ مفاہمت ایک معاہدے میں تبدیل ہوکر مستقل جنگ بندی و امن کا راستہ کھولے۔بیان میں انہوں نے کوئٹہ میں خود کش حملے میں شہداء و زخمیوں و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ واقعہ دلخراش و قابل مذمت ہے۔
کوئٹہ سے مزید