• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل ایم ایچ ایچ ڈے 2026 کی تقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گلوبل ایم ایچ ایچ ڈے 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہاہے کہ بچیوں کے اسکول ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کیلئے ایم ایچ ایچ کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا ضروری ہے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے خواتین کے بنیادی حقوق کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کام کرنے پر زور دیاجبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے ایم ایچ ایچ مصنوعات پر ٹیکس خاتمے کی قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری کو اہم پیش رفت قرار دیاایم ایچ ایم ڈبلیو جی سیکرٹریٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے خواتین کی فلاح، غذائی تحفظ، آگاہی اور معاشی خودمختاری کیلئے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر کتاب ’’حیات نو‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید