کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستا ن کے ترجمان نے محکمہ صحت کی جانب سے ٹراماسینٹر سول ہسپتال کی قیمتی مشینری کو زبردستی ٹراماسینٹر اسپنی روڈ منتقل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افسران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیںاسی لیے آئے روز ایسے افسوسناک اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں کبھی شیخ زید ہسپتال سریاب کی قیمتی مشینری خفیہ انداز میں بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کی جاتی ہے اور اب ٹراماسینٹر سول ہسپتال کو نشانہ بنایا جارہا ہےایک مکمل فعال ٹراما سینٹرکوجان بوجھ کر غیر فعال کرنا عوام دشمن سوچ کی عکاسی کرتا ہے ترجمان نے مطا لبہ کیاہےکہ ٹراماسینٹر سول ہسپتال سے منتقل کی گئی تمام مشینری فوری طور پر واپس لائی جائےٹراماسینٹر سول ہسپتال کو مکمل طور پر فعال رکھا جائےاس غیر قانونی اقدام میں ملوث تمام افسران اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔