کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لنک بادینی کراس پر پولیس اور موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ میں فائرنگ کا تبادلہ تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او عبدالخالق شہید تھانہ اعجاز احمد دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ شب لنک بادینی کراس کے قریب معمول کی گشت کر رہا تھا کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد ایک شہری ناصر حسین سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کیا ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کانسٹیبل محمد ابراہیم زخمی ہو گیا پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین ملزمان جمشید ٗ محمد علی اور علی احمد زخمی ہو کر موٹرسائیکلوں سے گر گئی جبکہ ایک ملزمان فرار ہو گیا فائرنگ سے ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے شہری سے چھینا گیا موٹرسائیکل دو ٹی ٹی قبضے میں لے کرزخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔