• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ٹرین کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہےایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےدہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیںدہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید