• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، وساکھی فیسٹیول کے حتمی انتظامات کا جائزہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 51 واں اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال اور وساکھی فیسٹیول کے حتمی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق، کو چیئرمین بلال یاسین اور صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ کی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر عزت افزائی پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی۔
لاہور سے مزید