• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران جنگ بندی ،93 فیصد شہری حکومتی کوششوں کے حامی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام کی ایک بہت بڑی اکثریت مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کے سفارتی کردار کی حامی ہے۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سروے کے مطابق93فیصد پاکستانیوں نے امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو درست قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے۔سروے کے مطابق 82فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کی ان سفارتی کوششوں سے واقف ہیں۔86فیصد رائے دہندگان کا ماننا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے ہونے والی یہ عارضی جنگ بندی خطے میں مستقل امن کا راستہ ہموار کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید