• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع سیزن کے دوران یوریا کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم

اسلام آباد (ناصر چشتی )ربیع سیزن کے دوران یوریا کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم ہے ، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کہا کہ خریف سیزن کے تقریباً 5 لاکھ ٹن کا بفر اسٹاک برقرار حکومت کھاد کی بلا تعطل فراہمی کے لیے پرعزم ہے ابتدائی ذخیرہ تقریباً 11.5 لاکھ ٹن تھا جبکہ مقامی پیداوار تقریباً 32.32 لاکھ ٹن رہی، جس کے نتیجے میں مجموعی دستیابی 43.8 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ کھپت 35.63 لاکھ ٹن رہی اور مارکیٹ میں گھبراہٹ پر مبنی خریداری دیکھنے میں نہیں آئی، جو مؤثر سپلائی چین اور مارکیٹ کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید