کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان محمد بہرام خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایران میں جاری علاقائی صورتحال کے پیش نظر ایف آئی اے نے تفتان بارڈر پر امیگریشن اور بارڈر مینجمنٹ کے انتظامات موثر اور فعال رکھے ہیں تاکہ تفتان بارڈر پر آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ سیکورٹی کے تقاضے بھی پورے کیے ہیں انہوں نے بتایا کہ 28 فروری 2026 سےاب تک ایف آئی اے تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی تفتان بارڈر پر آنے والے مسافروں میں پاکستانی شہری، طلباء، زائرین اور دیگر افراد شامل ہیں ایران سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث تفتان بارڈر پہنچی ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ تفتان بارڈر پر چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے تمام آنے والے مسافروں کی بروقت امیگریشن کلیئرنس اور دستاویزات کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جا رہی ہے۔